Saturday 6 July 2013

بادام خشک میوہ جات میں سرفہرست

بادام ایک بہت ہی مشہور پھل ہے، خشک میوہ جات میں پہلا نمبر اسی کا آتاہے، عموماً سردیوں کے آتے  ہی بادام کا استعمال شروع ہوجاتا ہے۔
بادام کی افادیت مسلمہ ہے اسی لئے یہ  مختلف کھانوں، سوئیٹ ڈش، بسکٹس اور آئسکریم وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
بادام کا سب سے اہم فائدہ دماغ سے متعلق ہے، دماغی کمزوری اور حافظہ کی کمزوری میں بادام کھانا بہت فائدہ مند ہوتا ہے ۔
چکر آنے پر بادام کھایاجائے تواس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے، بادام دماغ کی خشکی کو دور کرتاہے، آنکھوں کے سامنے اندھیرا آنے میں بھی بادام کا استعمال مفید ہے، یہ نظر کی کمزوری کو بھی دور کرتا ہے۔
بادام جگر کی کمزوری کیلئے بھی ایک بڑی نعمت ہے، یہ جگر کی کمزوری کو رفع کرتا ہے، آنتوں میں تری پیدا کرکےاسے نرم کرتا ہے، اس وجہ سے بواسیر بادی اور قبض ختم  ہوتی ہے۔
اگر قبض  زیادہ ہوتو بادام کو سونف یا منقٰی کے ساتھ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے، بادام کو انجیر کے ساتھ کھانے سے بھی قبض دورہوتاہے۔
بادام سانس کی نالیوں اور پھیپھڑوں کیلئے بھی مفید ہوتا ہے، اگر بلغم سخت ہوکر پھیپھڑوں میں جم گیا ہے اور بار بار کھانسی آتی ہے لیکن بلغم کااخراج نہیں ہوتا ایسی صورت میں بادام کو مکھن کے ساتھ کھانے سے فائدہ ہوگا۔
پیشاب کی جلن اور پیشاب کا رک کر آنے کی صورت میں بھی بادام مفید ہوتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment