مشکل تجربات کے بارے میں بات
کرنے سے ذہنی سکون محسوس ہوتا ہے مگر اپنے جذبات کو تحریر کی شکل دینا
جسمانی تکالیف کے علاج کی رفتار بھی بڑھا دیتا ہے۔
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
نیوزی لینڈ کی آک لینڈ
یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اپنے جذبات کا اظہار نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی
صحت کے لئے بھی ضروری ہے اور اپنے مشکلات تجربات کو تحریری شکل دینے سے
جسمانی تکالیف سے صحت یابی کا عمل دوگنا بڑھ جاتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران 64 سے 97 سال
کی عمر کے 49 افراد کو روزانہ 20 منٹ تک اپنے مشکل اوقات کے بارے میں
لکھنے کا کہا گیا، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ایسا کرنے سے ان افراد کے
جسمانی زخم توقعات سے بھی کئی روز قبل بھر گئے۔
محقق ایلزبتھ براڈبینٹ کے مطابق
یہ پہلی تحقیق ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شخصی مشکلات کے بارے میں لکھنے
سے تندرستی کی جانب سفر کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment