Tuesday 16 July 2013

cancerامریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ذہنی تناؤ کے باعث مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
نیویارک کے البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسین کی تحقیق کے مطابق اعصابی نظام کی شاخوں میں تناؤ سے پڑنے والا رخنہ اس بیماری کا سبب بنتا ہے۔
تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ خودکار عصبی نظام کی شاخیں مثانے کے کینسر بڑھانے کا سبب بنتی ہیں۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے  کہ اس نظام کی شاخ ایس این ایس جسم میں تناؤ کے خلاف ردعمل اور دل کی دھڑکن و خون کی رگوں کو لاحق خطرہ کو روکنے کا کام کرتی ہے جب کہ دوسری شاخ جسم کو پرسکون رکھنے کا کام کرتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تناؤ کے باعث ایس این ایس کے اضافی ردعمل کی وجہ سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جب کہ دوسری شاخ سے یہ مرض پھیل جاتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment