Monday, 15 July 2013

The Secret Of Prosperity

Posted by Unknown on 23:55 with No comments
خوشحالی کا راز

ایک دفعہ ایک بلڈنگ میں اوپر نیچے کے دو فلیٹس میں شادی شدہ جوڑے رہتے تھے،
نیچے کے فلیٹ سے ہر وقت لڑائی جھگڑے اور اونچی اونچی آوازیں آتی رہتی تھیں،
جبکہ اوپر کے فلیٹ میں سے ہر وقت قہقہوں کی آوازیں آتی رہتی تھیں،
ایک دن نیچے والے صاحب، اوپر کے فلیٹ میں گئے اور صاحب فلیٹ کو باہر بلایا،
پوچھنے لگے
"یار کمال ہے تم لوگ ہر وقت خوش رہتے ہو، جبکہ ہم ہر وقت لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں، تمھاری خوشحالی کی وجہ کیا ہے، تم لوگ کبھی نہیں‌ لڑتے کیوں؟
پڑوسی نے مسکرا کر جواب دیا،
یار اصل میں‌ لڑتے تو ہم بھی ہیں،
بس فرق صرف یہ ہے کہ جب میری بیوی مجھے وائپر یا بیلن مارتی ہے اور وہ مجھے نہیں‌لگتا تو میں زور زور سے ہنستا ہوں اور اگر اسکا نشانہ صحیح لگ جائے تو وہ زور زور سے ہسنے لگتی ہے،
یہ ہے ہماری خوشحالی کا راز۔

0 comments:

Post a Comment