اگر آپ ذیابیطس یا موٹاپے سے بچنے کیلئے ڈائٹ کولڈ ڈرنکس استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ ان کا استعمال بھی صحت کے لئے مضر ہے۔
یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
انڈیانا کی پروڈے یونیورسٹی کی
تحقیق کے مطابق مصنوعی مٹھاس سے تیار کردہ بوتلیں یا ڈائٹ کولڈ ڈرنکس کی
ایک بوتل کا روزانہ استعمال ذیابیطس، موٹاپے اور امراض قلب کا خطرہ بڑھا
دیتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ان مشروبات میں
شامل کی گئی مصنوعی مٹھاس ہی صحت کے لئے خطرہ بنتی ہے اور یہ بھی حقیقی
مٹھاس سے بنی کولڈ ڈرنکس کی طرح مضر صحت ثابت ہوتی ہیں۔
تحقیقی ٹیم میں شامل پروفیسر
سوزن سواتھرز کے بقول لوگوں میں یہ بات عام پائی جاتی ہے کہ مصنوعی مٹھاس
سے بنی مصنوعات صحت بخش ہوتی ہیں اور اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے،
تاہم دستیاب ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ ایسا بالکل بھی نہیں اور یہ بھی کافی
نقصان دہ ہوتی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment