کیا آپ کو کافی سے محبت ہے ؟
اگر ہاں تو بہت جلد آپ اپنے پسندیدہ مشروب سے بنی جرابیں بھی پہن سکیں گے
اور یہ ان افراد کے لئے خاص طور پر خوش آئند ہیں جن کے پیروں میں موزوں سے
بو پیدا ہوجاتی ہے۔
جی ہاں کافی کے بیجوں سے ایسی جرابیں تیار کرلی گئی ہیں جو پیروں میں پیدا ہونے والی بو کا خاتمہ کردیتی ہیں۔
اسے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ پیسنے اور بو کو جذب کرنے کی صلاحیت
رکھتی ہے اور اسے 40 فیصد ری سائیکل پولیسٹر یارن سے تیار کیا گیا جس میں
کافی کے بیجوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ پیروں کی بو کو جذب کیا جاسکے۔
بیس فیصد کاٹن پیروں کی نمی کو جذب کرنے کے لئے ہے۔
اٹلس سوک نامی یہ جراب 28 ڈالرز میں فروخت کے لئے پیش کی گئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment