Thursday, 11 July 2013

آپ نے synesthesia یا جسم کے کسی ایک حصے کا استعمال بدن کے دوسرے حصے پر کرنے کے بارے میں سنا ہوگا مگر کیا کبھی سوچا ہوگا کہ آنکھوں کا کام اب کان کریں گے۔
جی ہاں ایسی انوکھی ڈیوائس تیار کرلی گئی ہے جس کے ذریعے نابینا افراد دنیا کو دیکھنے کا کام اپنے کانوں سے لے سکیں گے۔
برطانوی یونیورسٹی باتھ کے سائنسدانوں نے یہ ڈیوائس تیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ذریعے دماغ کو ایسی تربیت دی جاسکتی ہے کہ وہ ذہنی تصاویر کو کانوں کے ذریعے حقیقی شکل میں نابینا افراد کو دکھا دے گی۔
یہ ڈیوائس چیزوں کی آواز کو سن کر اسے نابینا افراد کو دکھائے گی۔
اس سلسلے میں کئی تجربات بھی کئے جاچکے ہیں اور لوگوں کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر چیزوں کی شناخت کرائی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment