Tuesday 16 July 2013

droneپہلی نظر میں تو یہ بالکل غیرمعمولی لگے گا مگر ایک کی بورڈ، ایک سائیکل کا پہیہ اور ٹیلیفون اگر ڈرون بنے نظر آئے تو کیا ہو؟
جی ہاں ایک ڈچ موجد جیسپر وان لیوڈین نے ان چند معمولی چیزوں کی مدد سے ایسی کٹ تیار کی ہے جس کے ذریعے کسی بھی چیز کو ڈرون بناکر اڑانے کا شوق پورا کیا جاسکتا ہے۔
اس کٹ میں تھری ڈی پرنٹڈ پلاسٹک شکنجہ، 4 موٹرز، بلیوٹوتھ موڈیول، اوپن پائلٹ سی سی تھری ڈی فلائٹ کنٹرولر اور دیگر چیزیں موجود ہیں، جس کے ذریعے تاریں وغیرہ جوڑ کر کسی بھی روزمرہ کی شے کو ڈرون کی طرح اڑانے کے لئے تیار کیا جاسکتا ہے۔
ڈچ موجد کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز کی تیاری میں خیال رکھا جائے کہ کسی بھاری چیز کی بجائے صرف ہلکی اشیاء کو اڑانے کیلئے تیار کیا جائے۔

0 comments:

Post a Comment