Tuesday, 16 July 2013

catching-basebalامریکا میں ایک شخص نے سب سے زیادہ بلندی سے آنے والے گیند کو کیچ کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
امریکی ریاست میساچوسٹس میں زیک ہیمپل نامی شخص نے 1200 فٹ بلندی سے آنے والی گیند کو کیچ کرکے یہ ریکارڈ بنایا۔
یہ گیند ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھینکی گئی تھی تاکہ نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جاسکے۔
یہ گیند 95 میل فی گھنٹہ کی طوفانی رفتار سے زمین تک پہنچی تاہم زیک ہیمپل کی عقابی نگاہ نے اسے دیکھ لیا اور بڑی چابکدستی سے اسے پکڑلیا۔
اس سے قبل 822 فٹ کی بلندی سے آنے والی گیند کو کیچ کرنے کا عالمی ریکارڈ تھا جسے اب توڑ دیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment