Tuesday, 16 July 2013

handہاتھ دیکھنا یا پامسٹری ایک قدیم علم سمجھا جاتا ہے جس میں ہاتھوں کی لکیریں پڑھ کر قسمت کا حال بتانے کی کوشش کی جاتی ہے مگر جاپان میں تو لوگوں میں اس کچھ نئی ہی جدت پیدا کردی ہے۔
مانیں یا نہ مانیں مگر جاپانی اور کوریائی عوام نے تو اپنی قسمت کی لکیروں کو بدلنے کے لئے ہتھلیوں کی سرجری کرانا شروع کردی ہے۔
ہے ناں عجب ڈھنگ اپنی قسمت بدلنے کا مگر کیا کریں جی اپنے ہاتھوں میں بدقسمت لکیروں کو ہٹانے کا رجحان لوگوں میں دیوانگی کی حد تک بڑھ چکی ہے اور وہ انہیں سرجری کے ذریعے ہٹارہے ہیں۔
اسے ہی تو کہتے ہیں اپنی قسمت آپ بنانا تاہم اس سے واقعی کوئی فرق پڑتا بھی ہے تو اس کا تو فی الحال اندازہ لگانا ممکن نہیں تاہم کاسمیٹک سرجری کے اس سلسلے نے جاپانیوں اور کورین عوام کو ایک نئے شوق کا دیوانہ ضرور بنا دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے مرد حضرات تو اس سرجری کے ذریعے اپنے ہاتھوں پر لمبی مالیاتی لائنیں بنواتے ہیں جبکہ خواتین کی خواہش شادی کی بڑی لائن ہوتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment