Nokia lumia 1020 کولانچ ہوئے چند ہی دن ہوئے ہیں لیکن فرنچ
UAS(unmanned aerial systems) کمپنی کا کہنا ہے کہ Lehman Aviation
فوٹوگرافی ڈرون کے بنائےجانے کی بات کررہا ہے کہ LA300 ڈرون کی بدولت 15
کلو میٹر اونچائی سے 41 میگا پکسل ریزولوشن والی تصاویر بنائی جاسکتی ہے۔
مینوفیکچررز کےمطابق یہ ڈرون مکمل طور پرآٹومیٹک ہےاوراسے اس
طرح سےڈیزائن کیاگیا کہ اسے بغیر پائلٹ کےکوئی بھی باآسانی آپریٹ کرسکتاہے۔
کمپنی کادعویٰ ہے کہ ہائی ریزولوشن اسمارٹ فون کیمرااستعمال
کرنے کا یہ دنیا کا پہلا ڈرون ہے، فی الوقت نوکیا ہی ہے جس کے اسمارٹ فون
میں ہائی ریزولوشن والا کیمرا موجود ہے۔
یہ ڈرون فوم اور کاربن فائبر سےبنایاگیاہے، پرواز کیلئےاس میں
92 سینٹی میٹر کا پنکھا لگارکھاہے جبکہ نوکیا لومیا 1020 نصب کرنے کیلئے
جگہ بھی بنائی گئی ہے، فون سمیت اس پورے ڈرون کا وزن 950 گرام ہے۔
اس ڈرون کواونچائی سےتصاویر یا نقشے بنانے کے پیشہ ورانہ
استعمال کیلئے ڈیزائن کیاگیاہے، یعنی عمارتوں کی تعمیر کیلئے اونچائی سے
کسی مقام کی نشاندہی کرنا یا علاقے کا نقشہ بنانا ہوتو یہ اس میں استعمال
ہوسکتا ہے۔
اس
ڈرون کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ Windwos 8 ٹیبلٹ سے بھی کنٹرول
ہوسکتا ہے۔Operation Centre نامی آپلیکیشن کے بدولت ڈرون کے پورے روٹ کو
اپنی اسکرین پرترتیب دیاجاسکتا ہے، ڈرون کواڑانے کے بعد یہWi-Fi کے
ذریعےاپنے طے شدہ روٹ پرچلتاہوااپنے مقررہ مقام پر لینڈ کرسکتا ہے۔
یہ ڈرون 15 کلو میٹر اونچائی تک 80 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار
کے ساتھ جاسکتا ہے اور یہ ڈرون تقریباً 30 منٹ تک فضاء میں اڑنے کے صلاحیت
رکھتا ہے۔
LA300 ڈرون کی قیمت 4990 یورو یعنی 7153 امریکی ڈالر ہے۔
0 comments:
Post a Comment