نیویارک میں سڑکوں پر شمسی توانائی سے چلنے والے فون چارجر اسٹینڈ نصب
نیویارک میں اب موبائل فون چارج کرنا مسئلہ نہیں رہا
کیونکہ سڑکوں پر جگہ جگہ فون چارجر اسٹینڈ نصب کردیئے گئے ہیں۔ شمسی
توانائی سے چلنے والے ان اسٹینڈز پر ایک ساتھ چھ فون چارج کیے جا سکتے ہیں
اور یوں نیویارک والوں کو لو بیٹری کی ٹینشن سے نجات مل گئی ہے۔ شمسی
توانائی کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت کے باعث یہ نہ صرف چوبیس گھنٹے بلکہ بارش
اور ابر آلود موسم میں بھی فون چارج کرنے کے لیے تیار ملیں گے۔
0 comments:
Post a Comment