Tuesday 16 July 2013

amaizngامریکا میں ایک 6 سالہ بچہ ریت سے بھرے گڑھے میں زندہ دفن ہونے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعہ انڈیانا کے نیشنل لیک شور میں پیش آیا جہاں 6 سالہ ناتھن رئیول ایک گڑھے میں جاگرا اور وہاں 11 فٹ ریت کے نیچے 4 گھنٹے سے زائد دبا رہا۔
ناتھن اس جگہ ریت کے ٹیلے پر کھیل رہا تھا کہ اچانک زمین پھٹ گئی اور وہاں پیدا ہونے والے گڑھے میں وہ جاگرا اور وہ پھر ریت سے بھرگیا۔
ناتھن کے ریت میں دبنے کے بعد علاقے میں کئی گھنٹوں تک مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری سے ریت نکالے جانے کا کام کیا گیا۔
تین گھنٹے سے زائد عرصے بعد معجزانہ طور پر اس بچے کو ریت کی قبر میں دفن ہوجانے کے باوجود زندہ نکال لیا گیا، جس کی وجہ ماہرین وہاں موجود ہوائی بھنور کو قرار دے رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment