چین میں پینٹاگون سے بھی 3 گنا
بڑی اور دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا افتتاح کردیا گیا، جہاں دنیا کی تمام
جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
چین کے صوبے سی چوان کے شہر چینگ ڈو میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کی عمارت
پینٹاگون سے 3 گنا بڑی اس عمارت کا نام نیو سینچری گلوبل سینٹر ہے، جو 500
میٹر لمبی اور 400 میٹر چوڑی عمارت 17 لاکھ میٹر کے فرش پر تعمیر کی گئی
ہے۔
اس کمپلیکس میں 4 لاکھ میٹر
رقبے پر مصنوعی سمندر کے ساتھ ساتھ دکانیں، دفاتر، یونیورسٹی کمپلیکس،
کانفرنس روم، 2 کمر شل سینٹر، 2 فائیو اسٹار ہوٹل اور ایک آئی میکس سینما
کی جگہ موجود ہیں۔
0 comments:
Post a Comment