ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ہر پوسٹ آپ کی اندازوں سے تین گنا زائد دیکھی جاتی ہے۔
امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی
کی تحقیق کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے صارفین اکثر اپنی پوسٹ کے
بارے میں غلط اندازہ لگاتے ہیں کہ انہیں دیکھنے والا کوئی نہیں اور یہ کسی
کو پسند نہیں آئی۔
تاہم تحقیق میں کہا گیا ہے کہ
فیس بک پر کوئی بھی لوگوں کی توقعات سے تین گنا زائد بار دیکھی جاتی ہے
تاہم لائک یا کمنٹس نہ ہونے کی وجہ سے کسی کو بھی یہ معلوم نہیں ہوپاتا۔
تحقیق کے مطابق فیس بک کو معلوم
ہوتا ہے کہ کتنے لوگ کونسی پوسٹ کتنی بار دیکھ چکے ہیں مگر اس ڈیٹا کو عام
صارفین کی بجائے صرف ایڈورٹائزرنگ ایجنسیوں سے شیئر کیا جاتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ
فیس بک صارفین اپنے دوستوں کی 35 فیصد تمام پوسٹس کو دیکھ ہی لیتے ہیں،
جبکہ کم از کم مہینے میں ایک بار تو 61 فیصد دوستوں کی کوئی پوسٹ ان کی
نظروں کے سامنے سے ضرور گزرتی ہے۔
تحقیق میں یہ دلچسپ بات بھی
سامنے آئی ہے کہ لوگ اس صورت میں خوش رہتے ہیں اگر انہیں معلوم ہو کہ ان کی
پوسٹ کو بہت کم لوگوں نے دیکھا مگر اسے پسند کیا، تاہم اگر بہت زیادہ لوگ
اسے دیکھے اور بہت کم پسند کرے تو یہ چیز ان کا دل دکھا دیتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment