Tuesday, 16 July 2013

Chap-Olympiadکیا کھیل کود سے آپ کی جان جاتی ہے ؟ اگر ہاں تو جی آپ جیسے افراد کے لئے لندن میں ایک انوکھے اولمپیاڈ مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں سست رفتاری کے کئی نئے ریکارڈ قائم ہوگئے ہیں۔
لندن کے بیڈفورڈ اسکوائر میں 2005ء سے سالانہ بنیاد پر چاپ اولمپیاڈ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں شریف حضرات چھتریوں سے شمشیرزنی کا مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں۔
تمباکو پائپ سے چمنی بن کر دکھاتے ہیں اور آئرن بورڈ سرفنگ سے بھی لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں۔
ایک دلچسپ مقابلہ باسکٹ بال کی مٹی پلید کرتا ہے جو ہے بریڈ باسکٹ بال، جس میں روٹی کے ٹکڑے کیچ کرکے پیٹ بھرا جاتا ہے۔
قدیم طرز کے انگریزی ملبوسات اور ٹوپیوں میں ملبوس افراد ہی ان مقابلوں میں شرکت کے اہل سمجھے جاتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment