Wednesday 24 July 2013

Chicken Manchurian

Posted by Unknown on 03:19 with No comments

چکن منچورین


چکن۔۔۔۔ آدھا کلو (بغیر ہڈیوں کے یعنی بون لیس)۔
میرینیڈ کرنے کے لیے۔۔۔
نمک۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ کُٹی ہوئی۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

ان تینوں چیزوں کو چکن پہ لگا کر اچھی طرح سے مکس کر لیں اور چکن کو ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
اجزاء۔
آئل۔۔۔۔ چوتھائی کپ
ادرک لہسن۔۔۔ ایک سے ڈیڑھ کھانے کے چمچ (چاپ کی ہوئی)
نمک۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔ دو چائے کے چمچ
ٹماٹر۔۔۔ تین عدد درمیانے سائز کے باریک کٹے ہوئے۔۔۔ (زیادہ ڈالنا چاہیں تو ڈال سکتے ہیں اور کوشش کریں کہ لال ٹماٹر ہوں)۔
کیچپ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
چلی ساس یا ہاٹ ساس۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
مرغ کی یخنی۔۔۔۔ ایک کپ
کارن فلور۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

پکانے کا طریقہ:
پتیلی میں تیل گرم کریں اس میں چاپ کی ہوئی ادرک لہسن ڈال دیں اور ہلکا سا فرائی کر لیں اتنا فرائی کرنا ہے کہ ادرک لہسن کا رنگ نہ بدلے۔
اس میں ٹماٹر ڈال دیں۔
اب ان کو اچھی طرح بھونیں، یہاں تک کہ ٹماٹر کا پیسٹ بن جائے اور ٹماٹر آئل چھوڑ دے۔
اب اس میں میرینیڈ کیا ہوا چکن ڈال دیں اور اسے اچھی طرح سے فرائی کر لیں اتنا کہ چکن پک جائے۔
اب اس میں ٹماٹو کیچپ، نمک، لال مرچ، چلی ساس، یخنی ڈال دیں اور ہلکا سا فرائی کر لیں۔
اب تقریباً ایک کپ پانی لے لیں اور اس میں کارن فلور گھول لیں۔ اب آہستہ آہستہ کارن فلور ڈالیں اور ساتھ ساتھ چمچ ہلاتے رہیں۔
بس ایک دو منٹ چمچ ہلائیں اور چولہا بند کر دیں۔
لیں جی آپ کا منچورین بلکہ چکن منچورین تیار ہے۔

0 comments:

Post a Comment