*اگر سالن بناتے ہوئے آخر میں شوربے، قورمے یا سبزی کے اوپر گھی یا تیل
نہ آ رہا ہو تو آدھا ٹی سپون سوکھی میتھی شامل کر دیں، چند ہی سیکنڈ کے
اندر گھی اوپر آ کر سالن کی رونق دوبالا کر دے گا۔
* فرائنگ کا کام کرتے ہوئے آئل کی عجیب سی بُو پھیل جاتی ہے۔ تو اسے دور کرنے کے لیے دو ٹوٹکے دیتی ہوں۔
ایک تو یہ کہ فرائینگ کرتے ہوئے پاس کینڈل جلا کر رکھ لیں۔ ساری بُو کینڈل کی خوشبو میں تبدیل ہوتی جائے گی۔ یا
کسی برتن میں ساتھ پانی بھی اُبالتے جائیں لیکن اس پانی میں چھوٹی الائچی، دارچینی بھی ڈال لیں۔ تو اک خوشبو سی پھیل جائے گی۔
میری ایک دوست فرائنگ کا کام کرنے کے بعد کچن میں اگربتی جلا دیتی ہے۔ پھر تو فرائنگ کی بُو سرے سے ہی غائب ہو جاتی ہے۔
کسی برتن میں ساتھ پانی بھی اُبالتے جائیں لیکن اس پانی میں چھوٹی الائچی، دارچینی بھی ڈال لیں۔ تو اک خوشبو سی پھیل جائے گی۔
میری ایک دوست فرائنگ کا کام کرنے کے بعد کچن میں اگربتی جلا دیتی ہے۔ پھر تو فرائنگ کی بُو سرے سے ہی غائب ہو جاتی ہے۔
* اورنج جوس یا کوئی دوسرا جوس پیتے ہوئے اگر اس میں زیادہ کھٹاس محسوس
ہو تو ایک گلاس اورنج جوس میں ایک چٹکی کالا نمک ڈال کر مکس کر لیں۔ پی کر
محسوس کریں کھٹاس غائب اور کتنا بہترین ذائقہ ہو گیا ہے۔
* زردہ پکاتے ہوئے دم دینے سے پہلے اس میں ایک درمیانہ سپون تیل یا گھی
شامل کر کے چاول مکس کر لیں۔ تو پکنے کے بعد دیکھیے گا چاولوں کے اوپر ایک
شائن سی آ جائے گی۔
* بعض دفعہ کھیر بنانے کے بعد بھی اس میں چاول اور دودھ علیحدہ علیحدہ
سے نظر آتے ہیں۔ تو گبھرائیے مت، ہینڈ مکسر لیں اور اس میں تھوڑا چلا کر
مکس کر لیں اور تھوڑا پکا لیں۔ لیجیے کھیر اچھی طرح مکس ہو جائے گی اور
پرابلم بھی حل۔
نوٹ: اگر یہی طریقہ آپ گاجر کی کھیر یعنی گجریلا میں استعمال کر لیں تو
اور بھی اچھا رزلٹ ملے گا۔ گاجر کھیر میں علیحدہ سے نظر نہیں آئے گی۔ اور
بہت پیارا پنکش سا کلر پوری کھیر کا ہو جائے گا۔ جو دیکھنے میں بھی بہت
اچھا لگے گا۔ اور کھیر کا ذائقہ بھی مزیدار ہو گا۔
0 comments:
Post a Comment