Wednesday, 3 July 2013

Cucumber Curry کھیرے کا سالن

Posted by Unknown on 05:10 with No comments
 کھیرے کا سالن
 
اشیاء

کھیرے آدھا کلو پیاز آدھا کلو گھی یا تیل آدھا پاو گرم مصالحہ چائے کے دو چمچ پسا ہوا امچور چھٹا نک لہسن آٹھ جوئے نمک مرچ ہلدی حسب ذائقہ،دھنیا پسا ہوا ایک چمچ
 
ترکیب
امچور کی پھاٹکوں کو آدھ پاﺅ پانی میں بھگودیں اب کھیرے کو صاف پانی سے دھوکر اوپر کاتھوڑا سا حصہ کاٹ کر اس پر چاقو سے چھوٹے چھوٹے نشان لگائیں اور کٹے ہوئے حصے سے کو رگڑیں جب جھاگ خوب اٹھ جائے تو اوپر کا حصہ تھواڑ سا کاٹ کر پھینک دیں اس طرح کڑواہٹ جاتی رہے گی۔ اب کھیرے کو چھیل کر چار پھانکیں بنالیں اور بیج بھی نکال دیں اور حسب پسند ٹکڑے کر لیں۔پھر ایک دیگچی میں گھی یا تیل ڈال کر اس میں نصف پیاز لچھے دار کاٹ کر ڈالیں اور بھونیں،جب پیاز بادامی ہوجائے تو اس میں نمک،سرخ مرچ پسا ہوا گرم مصالحہ،سوکھا دھنیا سب کچھ ڈال لیں جب سالن کی طرح بھن جائے تو اس میں کٹے ہوئے کھیرے اور پانی پیاز لچھے دار کراٹ کر ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔بھونتے وقت امچور کوپانی کا چھینٹا دیتے جائیں۔ جب دنوں چیزں خوب بھن جائیں تو دیکھ لیں کہ کھیرا گل گیا ہے اگر گل گیا ہو تو اتار لیں۔نہیں تو ہلکی آنچ پر دم لگالیں۔

0 comments:

Post a Comment