Wednesday, 3 July 2013

Sauce Filled Shami Kabab

Posted by Unknown on 04:47 with No comments
چٹنی بھرے شامی کباب

اجزاء
قیمہ آدھ کلو
 چنے کی دال آدھ پاؤ
 آلو ڈیڑھ پاؤ
 سیاہ مرچ آدھ چھٹانک
لونگ آدھ چھٹانک
انار دانہ آدھ چھٹانک
دھنیا ایک گٹھی
سبز پو دینہ ایک گٹھی
کچا آم ایک عدد
سبز مرچ حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
پیاز آدھ پاؤ
لہسن 8جوئے
انڈے تین عدد
ادرک آدھ چھٹانک
گھی حسب ضرورت

ترکیب
کباب کی تیاری سے ایک گھنٹہ قبل چنے کی دال بھگو کر رکھ دیں۔ پھر دال اور قیمہ دھو کر ایک دیگچی میں ڈال دیں اور اس قدر پانی ڈالیں کہ دال اور قیمہ اس میں ڈوب جائیں۔ اس میں نمک، ذراسی مرچ اور لہسن ڈال دیں۔ جب دال گل جائے تو پانی خشک کر کے اتار دیں اور اسے پیس لیں۔ انار دانہ صاف کر کے دھو لیں۔ ایک پیاز کاٹیں اور دونوں چیزوں میں دھنیا، پو دینہ، ہری اور سرخ مرچ، نمک آم ڈال کر چٹنی بنا لیں۔ پسے ہوئے قیمے میں تمام مصالحے ڈال دیں۔ یہ سب پیس کر شامی کباب کے ٹکیاں بنائیں۔ ہر کباب میں ایک چھوٹی سی ٹکیہ بنا کر رکھی جائے۔ پھر ٹکیہ کے کنارے اندر کو موڑ دیں اور انڈے پھینٹ لیں اور کباب انڈوں کے اندر بھگو کر فرائی پین میں ڈال دیں ۔ سرخ ہونے پر نکال لیں۔

0 comments:

Post a Comment