Wednesday, 17 July 2013

وارننگ سیل سے دل کے دورہ کا قبل از وقت معلوم ہو سکتا ہے
امريکی ماہرين کی ايک تحقيق کے مطابق دل کے دورے کے بارے ميں پہلے بھی معلوم ہوسکتا ہے۔ اس تحقيق ميں بتايا گيا ہے کہ دل کے مرض ميں مبتلا افراد کے خون ميں کچھ ايسے سيل موجود ہوتے ہيں جو دل کے دورے کا سبب بنتے ہيں۔
يہ سيل شريانوں کے ٹوٹنے کے نتيجے ميں پيدا ہوتے ہيں جس کی وجہ سے دل کے دورے کے امکانات پيدا ہوجاتے ہيں۔ ماہرين کے مطابق ان سيل کو وارننگ سيل کا نام ديا گيا ہے۔ يہ سيل بڑی تعداد ميں مريض کے خون کے ٹيسٹ ميں سامنے آجاتے ہيں۔ ماہرين کا کہنا ہے کہ دل کی شريانوں ميں اس سيل کی بڑی تعداد ميں موجودگی دورے کا سبب بنتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment