خدا تیری حفاظت کرے
وہ اپنی ماں سے رخصت ہونے کی اجازت طلب کر رہا تھا۔ ماں نے آنسو بھری آنکھوں سے اس کی طرف دیکھا اور کانپتی ہوئی آواز میں کہا
"جا بیٹا خدا تیری حفاظت کرے"۔
اس کی بہن بھاگتی ہوئی آئی اور خدا سے اس کی حفاظت کی دعا کی۔
بہن
سے مل کر وہ اپنے والد محترم کی طرف مڑا۔ والد کے چہرے سے پریشانی جھلک
رہی تھی۔ انہوں نے نہایت محبت سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور۔۔۔۔ گلے لگا
کر بولے۔
"جا خدا تیری حفاظت کرے"۔
دروازے پر اس کا بھائی کھڑا رو رہا تھا۔ اس نے بھائی کع گلے لگایا۔ بھائی نے رندھی ہوئی آواز میں کہا۔
"بھائی قدم قدم پر خدا تمہاری حفاظت کرے"۔
پھر وہ سب کو خدا حافظ کہہ کر گھر سے نکلنے لگا تو گلوگیر آواز میں بولا۔
" سب دعا کرنا کہ لائن لمبی نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں اب سی این جی بھروا کر ہی آؤں گا"۔
0 comments:
Post a Comment