صحت کے لیے کیلے کے فوائد
پھلوں کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، ہر پھل کی اپنی اپنی خصوصیات ہوتی ہیں، جدید تحقیق میں کیلے کو بہترین پھل قراردیاگیاہے۔
کیلا توانائی، حیاتین اور معدنی اجزاء کےحصول کا بہترین
ذریعہ ہے، خصوصاً یہ چھوٹے بچوں کیلئے بہت ہی مفید ہے کیونکہ یہ زود ہضم
ہونے کےساتھ ساتھ جسم میں توانائی کی کمی دور کرنےاور وزن مناسب رکھنے میں
بھی مدد دیتا ہے۔
کیلے میں پروٹین ، نشاستہ ، ریشہ ، فاسفورس ، فولاد، سوڈیم ، پوٹاشیم اوروٹامن اے، بی، سی کی خاصی مقدار میں پائی جاتی ہے۔
جدید تحقیق سے یہ بات بھی معلو م ہوئی ہے کہ کیلا کسی حد تک بڑھاپے کا راستہ روکتا ہے اورذہن کو سکون بخشنے میں مدد دیتاہے۔
کیلامعدے میں ایسے خلیوں کی نشوونما میں مدد دیتاہے جومعدے کی
اندرونی جھلی کو تیزاب سے محفوظ رکھتے ہیں۔ کیلا اسہال روکنے میں بھی
معاون ہے اسے مسل کرابلے ہو ئے چاول میں ملا کر کھایاجاسکتاہے۔
کیلے میں پوٹاشیم کی مقدار بھی خوب ہوتی ہے لٰہذا یہ ہا ئی بلڈ پریشر پر قابو پانے میں بھی مدد دیتاہے۔
کیلے کے چھلکے سے مہا سوں ، مسوں اور چھا ئیوں کاعلاج کیا
جاسکتا ہے مہا سوں اور مسوں کی جگہ پر کیلے کا چھلکا رات بھر چپکا کررکھنے
سےفائدہ ہوتاہے، یہ علاج ہفتہ بھر جاری رکھا جائے تو مثبت نتائج برآمد
ہوسکتے ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment