خاموشی
خاموشی
کی ایک دنیا ہے ، اس میں اگر آپ کبھی داخل ہو سکتے ہیں تو پھر ہی آپ اس کا
مزہ لے سکتے ہیں ۔ مت پوچھیں کہ ہمیں کسی بابا کا پتہ بتائیں ، آپ خود
بابا ہیں ۔ جب آپ کو دیوار سے ڈھو ( ٹیک ) لگا کر آرام سے بیٹھنا آگیا اور
دنیا کی سب سے بڑی عبادت یعنی آپ خاموشی میں داخل ہو گئے تو آپ کے اوپر
انوار و برکات کی بارش ہونے لگے گی ۔ اور انواع و اقسام کا رزق آپ کا مقدر
بنتا چلا جائے گا ۔
اشفاق احمد زاویہ 2 بابے کی تلاش صفحہ 159
اشفاق احمد زاویہ 2 بابے کی تلاش صفحہ 159
0 comments:
Post a Comment