Saturday 6 July 2013


محفل میلاد کرنے کی لگن زندہ رہے

محفل میلاد کرنے کی لگن زندہ رہے
عاشقانِ مصطفےٰ کا یہ چلن زندہ رہے

ہر طرف نعرے ہی نعرے آمدِ سرکار کے
سُنیوں کا لہلہاتا یہ چمن زندہ رہے

چار سو خوشیاں ہی خوشیاں آپ کے آنے کی ہیں
یا نبی جشنِ ولادت کی لگن زندہ رہے

ہم مناتے ہی رہیں گے اُن کے آنے کی خوشی
دُشمنِ جشنِ ولادت کی جلن زندہ رہے

نعت کے اشعار سُن کر یہ کہا سرکار نے
تا عمر جاری تُمھارا یہ لحن زندہ رہے

زندگی بے کار ہے جو ہو نہ عشقِ مصطفےٰؐ
یا خُدا عشقِ محمدؐ کی اگن زندہ رہے

یہ شہیدوں کے لہو کی دوستو آواز ہے
مر گئے جو آپ پر اُن کے بدن زندہ رہے

ہم ہیں ناموسِ نبیؐ کے پاسباں ہیں پاسباں
اُن پہ جاں قربان کرنے کا وچن زندہ رہے

مُجھ کو دے تاثیر مولا اور قلم میں روشنی
اے اجاگرؔ شاعری کا میرا فن زندہ رہے

0 comments:

Post a Comment