آلو کے پکوڑے
اجزاء
آلو۔۔۔۔ دو تین
بیسن۔۔۔ آدھا کپ
نمک، مرچ۔۔۔۔ حسب پسند
دھنیا پاؤڈر۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی۔۔۔۔ چوتھائی چمچ
زیرا پاؤڈر۔۔۔۔ حسب پسند
انار دانہ۔۔۔۔ اگر پسند ہو تو ، میں اس میں نہیں ڈالتی۔
انڈا۔۔۔۔ ایک ۔۔۔ اگر ڈالنا چاہیں تو ورنہ ضروری نہیں۔
ترکیب
بیسن میں تمام مصالحے ڈال دیں اور مکس کریں۔ پھر پانی بہت تھوڑا تھوڑا ڈال کر مکس کرتی جائیں۔ ایک دم زیادہ پانی ڈالنے سے بیسن ٹھیک نہیں گھلتا۔ میں تو ایسا کرتی ہوں کہ نلکا بہت کم بس بوند سے تھوڑا تیز کھول کر بیسن کا برتن اس کے نیچے پکڑ لیتی ہوں اور تیزی سے پھینٹی جاتی ہوں جب پیسٹ بن جائے پتلا تو بس تیار ہے۔
پھر آلو کے قتلے ڈال ڈال کر پکوڑے بنا لیں، ہیں جی۔
احتیاط
بہت ٹھنڈے پانی میں بیسن نہیں گھولنا چاہیے پھر پکوڑے کرسپی نہیں بنتے۔ نیم گرم یا عام نل والا پانی ٹھیک ہے۔ یہاں ہماری طرف چونکہ پانی بہت ٹھنڈا ہوتا ہے نل کا تو میں گرم اور ٹھنڈا دونوں کھول کر نیم گرم کرتی ہوں۔
انڈا ڈالنے سے بھی پکوڑے خستہ بنتے ہیں۔ انڈا بیسن گھولنے سے پہلے ڈالیں۔ میں نے کبھی نہیں ڈالا ویسے۔
بیسن بہت زیادہ نہ لگائیں آلو پر بس ہلکی تہہ کافی ہے۔
0 comments:
Post a Comment