Saturday 20 July 2013

Relationship

Posted by Unknown on 04:23 with No comments
تعلق
اسلام کہتا ہے اللہ سے تعلق قائم کرو۔۔۔۔، اسے اپنا لو۔۔۔۔، اسے اپنا جانو۔۔۔۔ ، جیسے تم بھائی بہن ۔۔۔۔،والدین یا دوستوں کو اپنا جانتے ہو۔۔۔۔ تعلق کوئی کام نہیں بلکہ رویّہ ہے۔۔۔۔ اور رویّہ تو ہر وقت قائم رہتا ہے۔۔۔۔ گھڑی کے جیسے۔۔۔۔، ہر وقت ٹِک ٹِک کرتا رہتا ہے۔۔۔۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ۔۔۔پانچوں وقت جائے نماز پر کھڑے ہو کر اللہ کو سلام کرنے سے اللہ سے تعلق بیدا ہو جائے گا۔۔۔۔، تو یہ آپ کی بھول ہے۔۔۔۔ اللہ سے تعلق پیدا کرنا ہے تو۔۔۔ اسے انگلی لگا کر ساتھ ساتھ لیے پھرو۔۔۔۔، کھانا کھانے لگو تو پاس بھٹالو۔۔۔۔ کہو یار آج تونے مجھے اتنی ساری نعمتیں دے دیں۔۔۔۔ رات کو سونے لگو تو اسے ساتھ لٹا لو۔۔۔۔، کہو واہ میرے دوست سارا دن قدم قدم پر تو نے میرا ساتھ دیا ہے۔۔۔، کیا خوب ساتھ دیا ہے سبحان اللہ۔۔۔۔۔ اللہ سے تعلق تو ایسا ہونا چاہیے جیسے۔۔۔ ماں سے ہوتا ہے۔۔۔۔ تھک جاؤ تو اس کی گود میں سر رکھ دو"۔
ممتاز مفتی کی کتاب“  تلاش “ سے اقتباس

0 comments:

Post a Comment