Wednesday 24 July 2013

Some Useful Tips For Hair

Posted by Unknown on 03:51 with No comments
بالوں کے لیے چند مفید ٹوٹکے

آج کل گرتے بال اور روکھے بال ہر ایک کا مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔ چاہے جتنا بھی اچھا شیمیو استعمال کیا جائے پھر بھی نتیجہ وہیں کا وہیں ہے۔
تو کیوں نہ کچھ وقت اپنے بالوں کو دیں اور کوشش کریں کہ اپنے دیسی نسخے استعمال کر کے ان کی قدرتی چمک کو برقرار اور گرنے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
* اگر بال گرتے ہوں تو یہ نسخہ مفید ہے۔
سرسوں کا تیل، ناریل کا تیل، آملہ کا تیل اور اگر میسر ہو سکے تو کدو کا تیل۔
ان سب کو ہم وزن لے کر ایک بوتل میں ملا کر رکھ لیجیے اور ہفتے میں کم سے کم ایک بار استعمال کریں
٭بالوں میں چمک کے لیے۔
دہی دو چمچ، مہندی کا پاؤڈر دو چمچ، تازہ انڈا ایک عدد، لیموں کا رس آدھا چمچ، اور سرسوں کا تیل تین چمچ ملا کر بالوں میں لگائیں اور بالوں کو کسی کپڑے سے ڈھانپ لیں ایک گھنٹے کے لیے پھر سر دھو لیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو بار کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کے پاس کیلے رکھے رکھے خراب ہو رہے ہیں تو انہیں پھینکئے مت بلکہ ایک کیلا اور دو سے تین چمچ میونیز کو مکس کر کے بالوں میں کچھ دیر کے لیے لگا لیں اور پھر کسی بھی شیمپو سے سر دھو لیں یہ دونوں اجزاء بھی بالوں کو کافی چمک بلکہ ایک طرح کی کنڈیشنگ کرتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment