تم ابھی نہیں مر سکتے
ایک
معروف سوشل ورکر کا دولت مند شوہر شدید بیمار تھا۔ جب اس کے آخری لمحات
قریب آگئے اور ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تو اس کی بیوی پلنگ کے پاس کھڑی ہو
کر رونے لگی اور بولی
تم ابھی نہیں مر سکتے، خدا کے لیے ابھی مت جدا ہونا
آخری سانسیں لیتے ہوئے شوہر نے کہا۔
بیگم مت رو، صبر کرو، اب میں چند لمحوں کا مہمان ہوں
سوشل ورکر بیوی چلائی۔
نہیں
نہیں، تم آج مر کر مجھے ذلیل نہیں کر سکتے، میں نے تمہارے سوگ میں پہننے
والا کالا سوٹ جو سلوایا تھا، ڈائیٹنگ کی وجہ سے کھلا ہو گیا، وہ ٹیلر کو
فٹنگ کے لیے دیا ہے، وہ کل ملے گا۔
0 comments:
Post a Comment