Thursday 11 July 2013

Walnuts Useful for Mental Health

Posted by Unknown on 18:19 with No comments
اخروٹ دماغی قوت کیلئے مفید

خشک میوہ جات میں اخروٹ کو بھی اہم مقام حاصل ہے، اس میں روغن اور پروٹین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے، اس کاذائقہ پھیکا مگر لذیذ ہوتا ہے۔

اخروٹ کا مزاج گرم ہے اس لئے سرد موسم میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

اخروٹ دماغ کو قوت بخشتا ہے ،گردہ، مثانہ اورجگر کو طا قت دیتا ہے،اخروٹ انتڑیوں کو نرم وملائم کرکے قبض کو دور کرتا،جسم کے اندرونی ورم میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔

اخروٹ بدہضمی کو دور کرتا ہے، باہ کو قوت بخشتا ہے اور جس میں موجود فاسد مادوں کوخارج کرتا ہے،یہ بواسیر میں بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ اخروٹ کو بکثرت کھا نے سے پیٹ کے کیڑے مرجا تے ہیں۔

یہ فالج کے مریض کیلئے بھی بے حد مفید ہے، مغز اخروٹ تین تولہ اورانجیرسات دانہ دونوں کو رگڑ کر کھانا فائدہ مند ہے۔

آنکھوں کی کھجلی ، پانی بہنا اورجالا وغیرہ کی صورت میں اخروٹ کو بطور سرمہ پیس کرلگایا جاسکتا ہے ۔

اخروٹ اعضائے رئیسہ اور باطنی حواس کوقوت بخشتا ہے ،مغز اخروٹ ، سداب اور انجیر کے ساتھ کھا نا زہر کے اثر کو ختم کرتا ہے۔

سبز اخروٹ کے چھلکے کو اتار کر دانتو ں اورمسوڑھو ں پر ملنے سے دانتو ں کو کیڑا نہیں لگتااور مسوڑھے مضبو ط ہو تے ہیں۔

داد اور چوٹ کے نشان کومٹانے کیلئے پانی میں رگڑ کرتین ہفتے تک لگاتے رہنامفید ہوتاہے۔ اخروٹ کا تیل خارش کیلئےبھی بہت مفید ہوتا ہے۔

اخروٹ کے سبز چھلکے سے خضاب بھی بنایاجاتاہے جو با لو ں کو نہ صرف کالا کرتا ہے بلکہ چمکدار بھی بناتا ہے۔

اخروٹ جسم میں گرمی کو بڑھاتا ہے اور چربی پیدا کرتاہے اس لیے دل کے مریض اس کے کھا نے میں احتیا ط برتیں۔

0 comments:

Post a Comment