Tuesday, 23 July 2013


رمضان کے پندرہویں روزے کے وظائف

پندرہواں روزہ


بعد از نماز فجر ۔ ۔ ۔ سورہ فتح ۔ ۔ ۔ 3 بار

بعد از نماز ظہر ۔ ۔ ۔ صلوۃ الحاجات ۔ ۔ ۔ 4 رکعت نفل

صلوت الحاجات کا طریقہء:۔

پہلی  رکعت:۔
پہلی رکعت میں سورہء فاتحہ، سورہء اخلاص کے بعد 100 بار آیت کریمہ پڑھیں۔

آیت کریمہ:۔

لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰالِمِیْنَ۔

ترجمہ:۔

تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تیری ذات ہر قسم کے عیب سے پاک ہے، بے شک میں ظلم کرنے والوں میں سے ہوں۔

دوسری رکعت:۔
دوسری رکعت میں سورہء فاتحہ، سورہء اخلاص کے بعد 100 بار یہ آیت پڑھیں۔

رَبِّ اَنّیِ مَسَّنِیَ الضُرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ۔

ترجمہ:۔

اے میرے رب مجھے تکلیف نے آ لیا ہے، حالانکہ تُو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

تیسری رکعت:۔
تیسری رکعت میں سورہء فاتحہ، سورہء اخلاص کے بعد 100 بار یہ آیت پڑھیں۔

وَاُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللہِ، اِنَّ اللہَ بَصِیْرُ٘م بِاالْعِبَادِ۔

ترجمہ:۔

اور میں اپنے تمام امور اللہ تعالٰی کے سپرد کرتی/کرتا ہوں، بے شک اللہ اپنے بندوں کو دیکھنے والا ہے۔

چوتھی رکعت:۔
چوتھی رکعت میں سورہء فاتحہ، سورہء اخلاص کے بعد 100 بار یہ آیت پڑھیں اور نماز کو مکمل کر لیں۔

حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ، نِعْمَ الْمَوْلٰی وَنِعْمَ النَّصِیْرُ۔

ترجمہ:۔

میرے لیے اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے، وہی ہمارا بہترین مالک اور مددگار ہے۔

بعد از نماز عصر ۔ ۔ ۔ درود شریف ۔ ۔ ۔ 55 بار

بعد از نماز مغرب ۔ ۔ ۔ آیت کریمہ ۔ ۔ ۔ 17 بار

آیت کریمہ:۔

لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰالِمِیْنَ۔

ترجمہ:۔

تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تیری ذات ہر قسم کے عیب سے پاک ہے، بے شک میں ظلم کرنے والوں میں سے ہوں۔

بعد از نماز عشاء ۔ ۔ ۔ سورہ آل عمران آیت 26 ۔ ۔ ۔ 40 بار

سُوۡرَةُ آل عِمرَان

قُلِ ٱللَّهُمَّ مَـٰلِكَ ٱلۡمُلۡكِ تُؤۡتِى ٱلۡمُلۡكَ مَن تَشَآءُ وَتَنزِعُ ٱلۡمُلۡكَ مِمَّن تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَآءُ‌ۖ بِيَدِكَ ٱلۡخَيۡرُ‌ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ۬ (26)۔

0 comments:

Post a Comment