Wednesday, 3 July 2013

زرش پلاؤ - ایرانی ڈش

اجزاء :۔
تیل ۔۔۔ 100 گرام
پیاز ۔۔۔ ایک عدد
باریک کٹی ہوئی گاجریں ۔۔۔ دو عدد
دارچینی ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
پھینٹا ہوا دہی ۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
پسا ہوا لہسن ادرک ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
چینی ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ یا حسبِ ذائقہ
چھوٹی کشمش ۔۔۔ ایک چوتھائی چمچ
بھنے ہوئے جاجو ۔۔۔ چھ سے آٹھ عدد
نمک ۔۔۔ حسبِ ذائقہ
پسی ہوئی کالی مرچ ۔۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
مرغی کی بوٹیاں ۔۔۔ 500 گرام
باسمتی چاول ۔۔۔ 500 گرام
کیوڑا ۔۔۔ چند قطرے
پسی ہوئی الائچی ۔۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
فوڈ کلر ۔۔۔ پیلا
پودینہ ۔۔۔ چند پتے
ترکیب :۔
چاول صاف کر کے آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ فرائی پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کریں ۔ پہلے کاجو فرائی کریں اس کے بعد کشمش ڈال کر چند سیکنڈ کے بعد نکال لیں اب اسی تیل میں گاجریں تلیں جب اچھی طرح فرائی ہو جائیں تو کھلی ڈش میں نکال لیں ۔ ایک دیگچی میں باقی تیل گرم کریں پیاز باریک کاٹ کر ڈالیں اور سنہری ہونے پر لہسن ادرک اور مرغی ڈال کر بھونیں، ساتھ میں دہی دارچینی اور کالی مرچ ملائیں دھیمی آنچ پر مرغی گلائیں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو تھوڑا سا پانی شامل کر لیں مرغی گل جانے کے بعد بھنا ہوا میدہ اور گاجریں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اتار لیں۔
ایک دیگچی میں پانی گرم کریں اور چاول ڈال کر پکائیں، جب ایک کنی رہ جائے تو آدھی مقدار نتھار کر اتار لیں باقی بچے ہوئے چاولوں میں فوڈ کلر شامل کریں اور چھان کر الگ ہی رکھیں، اب تہہ لگانے کے لئے ایک بڑی دیگچی لیں پہلے سادے چاول ڈالیں اس پر مرغی کی تہہ لگائیں اور پھر پیلے چاولوں تہہ لگائیں یہی طریقہ دوسری بار دہرائیں اوپری تہہ پر کیوڑا پودینہ اور الائچی شامل کر کے دم پر رکھیں ۔
حسبِ پسند دہی اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

0 comments:

Post a Comment