لندن
…برطانیہ میں معروف گاڑی ساز کمپنی کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی آئسکریم
وین کی تقریب رونمائی کی گئی۔اسکوڈا نامی کمپنی کی جانب سے برطانوی سڑکوں
پر لائی گئی 21فٹ اونچی یہ ٹرک نماآئسکریم وین5اعشاریہ5ٹن وزنی ہے جس میں
کم وبیش5فٹ بڑے ٹرک کے پہیے نصب کیے گئے ہیں۔نئی گاڑی کی تشہیری مہم کے لیے
ڈیزائن کی گئی اس دیوہیکل آئسکریم وین کی تیاری میں انجینئرز کو3ہفتے لگے
جو اگلے چند دنوں تک برطانیہ کے مشہور و معروف تفریحی مقامات پرکم
وبیش6ہزار500لوگوں کے درمیان مفت آئسکریم ٹریٹ تقسیم کرتی نظر آئیگی۔
Thursday, 22 August 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment