برلن…این
جی ٹی…جرمنی کے تھیم پا رک میں رولر کوسٹر ٹریک کی طرز پر ایک عظیم الشان
ماڈل تیارکیا گیا ہے جس کا سفر تیزرفتار گاڑی کے ذریعے نہیں بلکہ
249سیڑھیوں کے ذریعے طے کیا جاتا ہے۔ اس منفرد ما ڈل کو 'Tiger and Turtle -
Magic Mountain'کا دلچسپ نام دیا گیا ہے جس میں موجود ٹائیگر روایتی رولر
کوسٹر کی چیتے جیسی تیزرفتاری لیکن ٹرٹل اس ماڈل کو پار کرنے والوں کی
کچھوے جیسی رفتار کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ 120ٹن اسٹیل سے تعمیر ہونے والے اس
دلچسپ ماڈل کی اونچا ئی 85فٹ جبکہ کل لمبائی 220میٹر ہے جس کی تعمیر پر
27لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کی لا گت آ ئی ہے جبکہ اس پر مو جو د LED لائٹس کی
جگمگاہٹ ایک خوبصورت منظر پیش کر تی ہے۔ اسے بنا نے والوں کا کہنا ہے کہ
اس منفرد رولر کوسٹر ٹریک کے ذریعے تیز رفتار رولر کوسٹر سے ڈرنے والے
افراد بھی چکر دار راستے پر چڑھ کر بلندی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
Monday, 26 August 2013
جرمنی :ڈھا ئی سو چکر دار سیڑھیوں پر مشتمل انو کھا رو لر کو سٹر ٹریک
Posted by Unknown on 03:45 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment