Monday, 26 August 2013

ٹوکیو… این جی ٹی…جاپان میں اس وقت دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک مصروف شاہراہ پر سینکڑوں ہرنوں نے ڈیرہ جما لیا۔ جی ہاں جاپانی شہر نارا( Nara) میں لوگ عجب مشکل کا شکار نظر آئے جب جنگل کے باسی سڑک پردھرنا دے کر بیٹھ گئے اور لوگوں کوراستہ دینے سے انکار کر دیا۔ کہیں کوئی ہرن چہل قدمی کرتا نظر آیا تو کہیں کوئی روڈ کے بیچوں بیچ ٹریفک روکتا ہوا۔ایسے میں شہری انتظامیہ حرکت میں آئی اور ان آوارہ ہرنوں کو زبردستی ہانک کرسڑک سے ہٹایا گیا جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

0 comments:

Post a Comment