نیویارک…
این جی ٹی…خون کے ٹیسٹ کے ذریعے مختلف بیماریوں کی تشخیص تو ایک عام سی
بات ہے لیکن اب اس کے ذریعے خود کشی کے رجحان کی پیشگوئی بھی ممکن ہے۔جی
ہاں امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اب بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے یہ بھی
جانا جا سکے گا کہ کن افراد میں خودکشی کا رجحان موجود ہے۔تحقیق کے مطابق
خود کشی کا ارادہ رکھنے والے افراد کے خون میں ایک مخصوص مادے کی شرح معمول
سے زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ خودکشی کی جانب مائل ہوتے ہیں۔ماہرین کا
کہنا ہے کہ اکثر لوگوں کے رویے سے اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی سے
مایوس ہیں اور تب پتہ چلتا ہے جب وہ اپنی جان لے چکے ہوتے ہیں لیکن اس نئی
پیش رفت سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
Monday, 26 August 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment