Thursday 22 August 2013

نیویارک… این جی ٹی…تفریح کا حق تو سب ہی کو ہوتا ہے اب چاہے وہ بی بکری ہی کیوں نا ہوں۔ویڈیو میں نظر آنے والی یہ نٹ کھٹ بی بکری کوہی یوگا بال سے کھیلتے ہوئے اس ڈھنگ سے تفریح کرتی ہیں کہ دیکھ کر سب دنگ رہ جاتے ہیں۔نت نئے انداز میں بال پر اچھلتی کودتی اس شرارتی بکری کو شاید اپنی ساتھی بکریوں سے گھلنا ملنا زیادہ پسند نہیں تبھی تو اس نے یہ انوکھا مشغلہ تلاش کر لیا ہے۔ یہ ننھی بکری اپنی منفر د شرارتوں کی وجہ سے خوب داد وصول کرتی ہے اور دیکھنے والوں کا دل موہ لیتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment