لندن…
این جی ٹی…دنیا بھر میں ایسی خواتین کی کمی نہیں جو اپنے عمل سے ثابت کر
دیتی ہیں کہ وہ کسی سے بھی کم نہیں۔ایسی ہی دو بہادر بچیوں سے ہم آپکی
ملاقات کرواتے ہیں جنہوں نے ونگ واکنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
9سال کی روز پاول اور فلیم بریور نامی ان ننھی بچیوں نے برطانوی کاؤنٹی
گلوسسٹرشائر میں فضائی بلندی میں اڑتے جہاز کے اوپر کھڑے رہ کر دنیا کی کم
عمر ترین فارمیشن ونگ واکرز ہونے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔100 میل فی
گھنٹہ کی رفتار سے 500فٹ کی بلندی پراُڑتے دوہرے پروں والے طیارے کی چھت
اور پروں پر حفاظتی بیلٹ کیساتھ کھڑے ہو کرروز اور فلیم نے ناصرف توازن
برقرار رکھا بلکہ بلند ہمتی اور بے مثال جذبے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے
فضا میں اسٹنٹس کرتے ہوئے اپنے جہازوں کے ہمراہ کئی فارمیشنز بھی ترتیب
دیں۔
Thursday, 22 August 2013
اُڑتے جہاز کے پَروں پر کھڑے رہ کر ساتھ اُڑان بھرنے والی9سالہ ننھی لڑکیاں
Posted by Unknown on 02:47 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment