Tuesday, 20 August 2013



کراکس…وینزیلا میں انوکھے چوروں نے سب کی ناک میں دم کر رکھا ہے ، جو مارکیٹ میں قینچیاں لیے گھومتے ہیں وینزویلا میں ان دنوں خواتین کی سب سے قیمتی چیز موبائل ، گاڑی ، زیورات یا پرس نہیں ، بلکہ ان کے بال ہیں۔ کیونکہ راہ چلتے چور ان کے سرسے بال لے اڑتے ہیں۔ قینچیوں کے ساتھ چور، خواتین پر حملہ آور ہوتے ہیں اور مال و دولت کے بجائے ان کے بال کاٹ کر ،یہ جا وہ جا۔یہ انوکھی چوریاں سب سے زیادہ وینزیلا کے دوسرے بڑے شہر مارکیبو میں ہو رہی ہیں۔جہاں بال چوری کرنے کے لیے بندوقوں کی بھی مدد لی جاتی ہے اورپھر چوری کیے گئے بال زینت بنتے ہیں ، بیوٹی سیلونز کے،بیوٹی سیلونز کے مالکان کا کہنا ہے کہ نقلی بالوں کی ایکسٹینشن 500 ڈالر تک بکتی ہے اور اصلی بالوں کی مالیت تو 8سو ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔بال چوری کے بڑھتے واقعات پر صدر ماڈورو نے نوٹس لے لیا ، کہتے ہیں ،ہئیر مافیا سے سختی سے نمٹا جائے گا، اور جلد چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

0 comments:

Post a Comment