Sunday, 18 August 2013


لندن…کچرے کے یہ ڈبے ایک ٹیکنالوجی فرم نے اپنی تشہیر کے لیے لندن میں نصب کیے تھے۔ ان پر آئی پیڈ طرز کا ایک ٹیبلٹ بھی نصب ہے۔لیکن خاص بات یہ کہ اس ٹیبلٹ کے ذریعے وائی فائی کا استعمال کرتے ہوئے قریب سے گزرنے والے کسی بھی شخص کے اسمارٹ فون کا ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس ڈیٹا میں کال ریکارڈز، میسجز اور تصاویر کے ساتھ ساتھ یہ بھی تہ چلایا جا سکتا ہے کہ یہ شخص کہاں کہاں گیا۔اس طرز کے گاربیج بِن کی لندن میں موجودگی کی خبر جب سامنے آئی تو شہریوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ تو ان کی نجی زندگی میں مداخلت ہے۔ یہ اعتراض سامنے آنے کے بعد یہ ڈبے اٹھا لیے گئے۔لیکن ڈبے بنانے والی کمپنی کا اصرار ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا مقصد کسی کے ذاتی معاملات میں پڑنا نہیں، اس طرح یہ جانا جا سکتا ہے کہ کوئی شخص کیا شوق رکھتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment