گھریلو ٹوٹکے
٭سالن میں غلطی سے زیادہ نمک ڈل جائے تو پریشان نہ ہوں اس میں صرف ایک چھلا ہوا آلو ڈال دیں وہ تمام اضافی نمک جذب کرلے گا۔
٭اگر آپ یہ تسلی کرنا چاہتی ہیںکہ انڈا خراب تو نہیں تو انڈے کو ٹھنڈے نمک ملے پانی میں ڈال دیں اگر وہ تیرنے لگے تو سمجھ جائیں کہ انڈا خراب ہے اور اگر ڈوب جائے تو سمجھ لیں کہ انڈا ٹھیک ہے۔
٭سر درد کا بہتر علاج ایک لیموں لیں اور اسے کاٹیں پھر اس کو اپنی پیشانی پر ملیں سر درد ٹھیک ہوجائے گا۔
٭اگر آپ مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے تکلیف دہ خارش کا شکار ہیں تو اس جگہ پر تھوڑا سا صابن لگائیں‘ خارش فوراً غائب ہوجائے گی۔
٭اگر آپ کے گھر میں چیونٹیاں اور کاکروچ بہت زیادہ ہیں تو ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ فرش پر چاک سے لکیر لگادیں‘ پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
٭انڈے کو ابالنے سے پہلے اگر پانی میں تھوڑا سا نمک ملالیں تو انڈے کا چھلکا پھٹتا نہیں۔
٭کھانے سے پہلے ہمیشہ تھوڑا سا نمک چکھنے کی عادت ڈالیں اس سے انسان بہت سے امراض سے محفوظ رہتا ہے۔
٭اگر آپ کا لوہے کا فرنیچر زنگ آلود ہوگیا ہے تو تارپین کے تیل کو کپڑے پر لگا کر اسے صاف کرلیں۔
٭لیدر کے فرنیچر پر سیاہی کے سخت دھبے لگ جائیں تو نیل پالش ریموور سے صاف کیے جاسکتے ہیں۔
٭اگر آپ کا چاندی کا زیور کالا ہوگیا ہے تو اس پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر اچھی طرح ملیں۔
٭اگر لیموں کا زیادہ رس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسے اوون میں ہلکا سا گرم کرلیں یا پھر گرم پانی میں کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔
٭گھر میں بچی ہوئی کافی کو ضائع کرنے کی بجائے لان میں پودوں میں ڈال دیں‘ یہ بہت اچھی کھاد کا کام کرتی ہے۔
٭فریج سے اگر سبزیوں اور پھلوں کی بو ختم کرنا ہوتو اس میں ایک لیموں کاٹ کر رکھ دیں یا پھر ایک عد دبجھا ہوا کوئلہ رکھ دیں۔
٭برسات کے موسم میں بستر اور گدوں وغیرہ کو نمی اور سیلن سے بچانے کے لیے ٹالکم پاؤڈر استعمال کریں اگر گدے پر تھوڑا سا ٹالکم پاؤڈر چھڑک کر اوپر بیڈ شیٹ بچھائی جائے تو نمی سے محفوظ رہیں گے۔

0 comments:
Post a Comment