Tuesday 27 August 2013

لندن …این جی ٹی …برطانوی یو نیورسٹی کے سائنسدانوں نے گھونگھوں کی حرکات و سکنات کے بغور مشاہدے کے لیے انکے جسم پر الٹراوائلٹ پینٹ اور LEDلائٹس لگادی ہیں۔ایک نئے تحقیقاتی سروے کیلئے سائنسدانوں نے ایک گارڈن کے450گھونگھوں کے جسم پر UVپینٹ اور ایل ای ڈی لائٹس کا سہارا لیا، جس سے سامنے آنے والے نتائج حیران کن تھے۔اس تحقیقاتی مطالعے کے مطابق سست رفتار مانا جانے والا گھونگارات بھر میں ایک میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہوئے عام سائز کے پورے گارڈن کا سفر طے کرلیتا ہے۔واضح رہے کہ اس دلچسپ تحقیقاتی سروے کا مقصدگھونگھوں کے ذریعے پالتو کتوں میں سرائیت کرنے والے جرثوموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا جو انکی ززندگی کے لیے بے حد خطرناک تسلیم کیے جاتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment