Tuesday, 6 August 2013

ہجرت کا دوسرا سال

مدینہ کو واپسی

فتح کے بعد تین دن تک حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ” بدر” میں قیام فرمایا پھر تمام اموال غنیمت اور کفار قیدیوں کو ساتھ لے کر روانہ ہوئے۔ جب ”وادی صفرا” میں پہنچے تو اموالِ غنیمت کو مجاہدین کے درمیان تقسیم فرمایا۔

حضرت عثمان غنی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی زوجہ محترمہ حضرت بی بی رقیہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا جو حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی صاحبزادی تھیں جنگ ِ بدر کے موقع پر بیمار تھیں اس لئے حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو صاحبزادی کی تیمارداری کے لئے مدینہ میں رہنے کا حکم دے دیا تھا اس لئے وہ جنگ بدر میں شامل نہ ہو سکے مگر حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے مال غنیمت میں سے ان کو مجاہدین بدر کے برابر ہی حصہ دیا اور ان کے برابر ہی اجر و ثواب کی بشارت بھی دی اسی لئے حضرت عثمان غنی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو بھی اصحاب بدر کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment