ہجرت کا دوسرا سال
۲ھ کے متفرق واقعات
(۱)
اسی سال روزہ اور زکوٰۃ کی فرضیت کے احکام نازل ہوئے اور نماز کی طرح روزہ اور زکوٰۃ بھی مسلمانوں پر فرض ہو گئے۔
(۲)
اسی سال حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے عیدالفطر کی نماز جماعت کے ساتھ عیدگاہ میں ادا فرمائی، اس سے قبل عیدالفطر کی نماز نہیں ہوئی تھی۔
(۳)
صدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم اسی سال جاری ہوا۔
(۴)
اسی سال ۱۰ ذوالحجہ کو حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے بقر عید کی نماز ادا فرمائی اور نماز کے بعد دو مینڈھوں کی قربانی فرمائی۔
(۵)
اسی سال ”غزوۂ قرقرالکدر” و ”غزوۂ بحران” وغیرہ چند چھوٹے چھوٹے غزوات بھی پیش آئے جن میں حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے شرکت فرمائی مگر ان غزوات میں کوئی جنگ نہیں ہوئی۔

0 comments:
Post a Comment