Monday, 5 August 2013


رمضان کے اٹھائیسویں روزے کے وظائف

اٹھائیسواں روزہ


بعد از نماز فجر ۔ ۔ ۔ سورہ جمعہ آیت 2 ۔ ۔ ۔ 47 بار

هُوَ ٱلَّذِى بَعَثَ فِى ٱلۡأُمِّيِّـۧنَ رَسُولاً۬ مِّنۡہُمۡ يَتۡلُواْ عَلَيۡہِمۡ ءَايَـٰتِهِۦ وَيُزَكِّيہِمۡ وَيُعَلِّمُهُمُ ٱلۡكِتَـٰبَ وَٱلۡحِكۡمَةَ وَإِن كَانُواْ مِن قَبۡلُ لَفِى ضَلَـٰلٍ۬ مُّبِينٍ۬ (٢)


ترجمہ:۔

وہی ہے جس نے (عرب کے ) ناخواندہ لوگوں میں ان ہی (کی قوم ) میں سے (یعنی عرب میں سے) ایک پیغمبر بھیجا جو ان کو اللہ کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سُناتے ہیں اور ان کو (عقائد باطلہ واخلاق ذمیمہ سے ) پاک کرتے ہیں اور ان کو کتاب اور دانشمندی (کی باتیں ) سٕکھلاتے ہیں اور یہ لوگ آپ کی (بعثت کے ) پہلے سے کھلی گمراہی میں تھے۔

بعد از نماز ظہر ۔ ۔ ۔ سات سلام ۔ ۔ ۔ 17 بار

سات سلام:۔

سَلَـٰمٌ۬ قَوۡلاً۬ مِّن رَّبٍّ۬ رَّحِيمٍ۬ (58)۔
ان کو پروردگار کی طرف سے سلام فرمایا جاوے گا۔
(سورہ یٰس)

سَلَـٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ۬ فِى ٱلۡعَـٰلَمِينَ (79)۔
کہ نوحؑ پر سلام ہو عالم والوں میں۔
(سورہ الصٰفت)

سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِبۡرَٲهِيمَ (109)۔
کہ ابراھیمؑ پر سلام ہو۔
(سورہ الصٰفت)

سَلَـٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ (120)۔
کہ موسیٰؑ اور ہارونؑ پر سلام ہو۔
(سورہ الصٰفت)

سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلۡ يَاسِينَ (130)۔
کہ الیاسینؑ پر سلام ہو۔
(سورہ الصٰفت)

سَلَـٰمٌ عَلَيۡڪُمۡ طِبۡتُمۡ فَٱدۡخُلُوهَا خَـٰلِدِينَ (73)۔
کہ السلام علیکم تم مزے میں رہے سو اس (جنت) میں ہمیشہ رہنے کے لیے داخل ہوجاؤ۔
(سورہ الزمر)

سَلَـٰمٌ هِىَ حَتَّىٰ مَطۡلَعِ ٱلۡفَجۡرِ (5)۔
اور(وہ شب) سراپا سلام ہے وہ شب (صفت و برکت کے ساتھ) طلوع فجر تک رہتی ہے۔
(سورہ القدر)

بعد از نماز عصر ۔ ۔ ۔ دعائے نجات ۔ ۔ ۔ 25 بار

قُلْ لَنْ یُّصِیْبَنَا اِلّاَ مَاکَتَبَ اللہُ ھُوَ مَوْلٰنَا وَعَلَی اللہُ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُوْمِنُوْنَ۔

ترجمہ:۔

کہہ دیجیے کہ ہمیں ہرگز ہرگز نہیں پہنچتا مگر وہی جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا ہے اور اللہ ہی پر اہلِ ایمان توکل کرتے ہیں۔

اور اس کے بعد  ۔ ۔ ۔  درود شریف ۔ ۔ ۔ 40 بار

بعد از نماز مغرب ۔ ۔ ۔ دعائے نجات ۔ ۔ ۔ 25 بار

قُلْ لَنْ یُّصِیْبَنَا اِلّاَ مَاکَتَبَ اللہُ ھُوَ مَوْلٰنَا وَعَلَی اللہُ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُوْمِنُوْنَ۔

ترجمہ:۔

کہہ دیجیے کہ ہمیں ہرگز ہرگز نہیں پہنچتا مگر وہی جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا ہے اور اللہ ہی پر اہلِ ایمان توکل کرتے ہیں۔

بعد از نماز عشاء ۔ ۔ ۔ صلاۃ الحاجات ۔ ۔ ۔ 4 رکعت

اس کے بعد ۔ ۔ ۔ یَاکَرِیْمُ ۔ ۔ ۔ 111 بار

صلوت الحاجات کا طریقہء:۔

پہلی  رکعت:۔

پہلی رکعت میں سورہء فاتحہ، سورہء اخلاص کے بعد 100 بار آیت کریمہ پڑھیں۔

آیت کریمہ:۔

لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰالِمِیْنَ۔

ترجمہ:۔

تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تیری ذات ہر قسم کے عیب سے پاک ہے، بے شک میں ظلم کرنے والوں میں سے ہوں۔

دوسری رکعت:۔
دوسری رکعت میں سورہء فاتحہ، سورہء اخلاص کے بعد 100 بار یہ آیت پڑھیں۔

رَبِّ اَنّیِ مَسَّنِیَ الضُرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ۔

ترجمہ:۔

اے میرے رب مجھے تکلیف نے آ لیا ہے، حالانکہ تُو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

تیسری رکعت:۔
تیسری رکعت میں سورہء فاتحہ، سورہء اخلاص کے بعد 100 بار یہ آیت پڑھیں۔

وَاُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللہِ، اِنَّ اللہَ بَصِیْرُ٘م بِاالْعِبَادِ۔

ترجمہ:۔

اور میں اپنے تمام امور اللہ تعالٰی کے سپرد کرتی/کرتا ہوں، بے شک اللہ اپنے بندوں کو دیکھنے والا ہے۔

چوتھی رکعت:۔
چوتھی رکعت میں سورہء فاتحہ، سورہء اخلاص کے بعد 100 بار یہ آیت پڑھیں اور نماز کو مکمل کر لیں۔

حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ، نِعْمَ الْمَوْلٰی وَنِعْمَ النَّصِیْرُ۔

ترجمہ:۔

میرے لیے اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے، وہی ہمارا بہترین مالک اور مددگار ہے۔

0 comments:

Post a Comment