ناکارہ اشیاء سے تیار کردہ مبہوت کن مجسمے
لندن
…
ناکارہ اشیاء کو دوباہ سے استعمال میں لانا اپنے اندر ایک آرٹ کی حیثیت
رکھتا ہے اور اگر اسے کسی شاہکار مجسمے کی شکل میں ڈھال دیا جائے تو سونے
پر سہاگہ ہوتا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 58سالہ باربرا فرانس کا شمار
بھی ایسے فن کاروں میں ہوتا ہے جو ناکارہ اشیاء سے جانوروں کے دیدہ زیب
مجسمے بنا نے میں بے مثال مہارت رکھتی ہیں۔باربراترک ِاستعمال کئے گئے
زیورات، پرانے ٹِن کین،اسٹیل کی ناکارہ تاروں اور دیگر لوہے اور پلاسٹک کے
پرزئہ جات کو اس طرح ایک جگہ جمع کرتی ہیں کہ وہ ایک مبہوت کن فن پارے کی
شکل میں ڈھل جاتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے پرزئہ جات کو یکجا کر کے بنائے گئے 4فٹ
تک اونچے ان منفرد مجسموں کی خوبصورتی اور انفرادیت دیکھنے والوں کی توجہ
اپنے جانب فوراً ہی کھینچ لیتی ہے اور 2ہزار پاؤنڈ سے زائد رقم میں بھی
فروخت ہو چکے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment