Monday, 25 February 2013

Dhoni's bat make much more runs

Posted by Unknown on 03:44 with No comments

چنئی: چنئی ٹیسٹ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی  کے بیٹ سے رنز کا سیلاب امڈ پڑا۔
انھوں نے  بے جان وکٹ پر ناقابل شکست ڈبل سنچری جڑتے ہوئے ٹوٹل 8 وکٹ پر 515 تک پہنچا دیا،نویں وکٹ کیلیے بھونیشور کمار کیساتھ  144رنز کی شراکت جاری ہے، میزبان ٹیم کو 135رنز کی برتری حاصل ہوگئی،ویرت کوہلی نے 107 رنز بنائے، جیمز پیٹنسن نے 4 وکٹیں لیں ۔ تفصیلات کے مطابق چنئی ٹیسٹ کے تیسرے  روز شائقین کی بڑی تعداد سچن ٹنڈولکر کی طرف سے بڑی اننگز کی توقعات کے ساتھ اسٹیڈیم میں آئی مگر میلہ ڈبل سنچری میکر دھونی نے لوٹ لیا، اتوار کو بھارت نے 196پر ماسٹر بلاسٹر کی صورت میں پہلا  نقصان اٹھایا۔

0 comments:

Post a Comment