Monday, 25 February 2013

Sheikh Sahaba

Posted by Unknown on 06:25 with No comments
صحابہ میں شیخیں او ر ختنین صحابہ
خلیفہ اول حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، اور خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شیخیں اور خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور خلیفہ چہارم حضر ت مولیٰ علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کو ختنیں کہتے ہیں۔
حضرت ابو بکر صدیق کی صاحبزادی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت عمر فاروق اعظم کی صاحبزادی حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح فرمایا اور انھیں شرف زوجیت سے مشرف کیا اور یہی وہ شرف ہے جس نے حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو شیخ (بزرگوار) بنایا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ازرا ہِ عنایت اپنی صاحبزادی حضرت رقیہ و حضرت ام کلثوم کو حضرت عثمان غنی کے نکاح میں اور حضرت بی بی فاطمہ زہرا کو حضرت مولا علی کے نکاح میں دیا۔ اس نسبت سے یہ دونوں حضرات ختنین کہلاتے ہیں۔ ختن کے معنی داماد ہیں اور شیخ بمعنی خسر، لیکن شیخین کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خسر اور ختین کو حضور کا داماد کہنا سخت ممنوع اور خلاف تعظیم ہے۔ اس کا لحاظ بہت ضروری ہے۔ بعض علماء اسے کفر تک بتاتے ہیں۔ والعیاذ باللہ!

0 comments:

Post a Comment