Monday, 25 February 2013

جو شخص صدیق اکبر و فاروق اعظم اور عثمان ؑغنی رضی اللہ عنہم کو خلیفہ نہ مانے۔
خلفاء ثلاثہ یعنی ابو بکر صدیق و عمر فاروق و عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی خلافتوں پر تمام صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا اتفاق و اجماع ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری امت مسلمہ ان حضرات کو حضور کا خلیفہ تسلیم کرتی چلی آئی ہے، خود مولیٰ علی اور امام حسن و امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے ان کی خلافتیں تسلیم کیں اور ان کے ہاتھ پر بیعت کی اور ان کے فضائل بیان فرمائے تو جو شخص ان کی خلافتوں کو تسلیم نہ کرے یا ان کی خلافت کو خلافت خاصبہ کہے وہ گمراہ ، بدین ہے بلکہ صدیق اکبر اور فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی خلافت تو دلائلِ قطعیہّ سے ثابت ہے تو ان کی خلافت کا منکر اور انھیں خلیفہ رسول اللہ تسلیم نہ کرنے والا دائرہ اسلام ہی سے خارج ہے۔

0 comments:

Post a Comment