نگراں وزیراعلیٰ کیلئے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات شروع کردیئے ، میاں افتخار
پشاور…
وزیر
اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ
کی تقرری کے لیے پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات شروع کر
دئیے گئے ہیں۔گورنر ہاوس پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار
کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لیے پیپلز پارٹی اور اے این
پی کے درمیان رسمی مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے
غیر رسمی بات چیت بھی چل رہی ہے۔ تاہم پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں
نے وزیر اعلیٰ کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے تین چار روز کی مہلت مانگی
ہے۔نام سامنے آنے کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لیے مختلف سیاسی
جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment